پنجاب میں رواں سال 96 لاکھ گانٹھ کپاس حاصل ہو گی جس کیلئے 57 لاکھ 80 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے، محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کپاس کی چنائی، ذخیرہ ،ترسیل اور جننگ فیکٹریز میں احتیاط نہ برتنے کی وجہ سے ملکی سطح پر سالانہ اربوں روپے مالیت کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔
صل کی چنائی اس وقت کی جائے جب ٹینڈے مکمل طور پر کھل جائیں تاکہ کچے ٹینڈوں کے باعث کپاس بدرنگ نہ ہونے پائے اور نمی کی وجہ سے جننگ کے دوران مشکلات کا سامنا بھی نہ ہواسی طرح بارش ہونے کی صورت میں چنائی روک دی جائے، انہوں نے کہاکہ جب کپاس مکمل طور پر خشک ہو جائے تو اس وقت چنائی شروع کی جائے، انہوں نے کہاکہ گودام میں لے جانے سے پہلے یہ تمام اشیا ہاتھ سے چن کر نکال لیں