جگر کے کینسر سے بچاؤ کیلئے ’’زعفران‘‘ کا استعمال مفید قرار

Saffron

Saffron

کینسر کا مرض دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے جس کے باعث ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں، تاہم طبی ماہرین نے گھریلو مصالحے کے استعمال سے جگر کے کینسر کا علاج دریافت کیا ہے۔

حال ہی میں ہونیوالی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زعفران جگر کیلئے بہت مفید ہے اور یہ کینسر سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں پایا جانیوالا ’’بائیو مالیکیول‘‘ جگر کی صحت کیلئے بہت اچھا ہے۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ زعفران میں موجود ’’کروسین‘‘ بھی جگر کو صحت مند رکھتا ہے اور یہ بھی کینسر کے مرض کو روکنے میں بہت حد تک مدد فراہم کرتا ہے۔

تحقیق کاروں نے مزید کہا کہ زعفران کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کینسر کے لیے بنائی جانے والی ادویات میں یہ مصالحہ استعمال کیا جائیگا۔