جگر (LIVER ) اور ہومیوپیتھی !

Homeopathy

Homeopathy

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

جگر (liver) جس کو علم طب و حکمت میں ہیپاٹک (Hepatic) کہا جاتا ہے، رنگت میں گہرا سرخ اور نرم گوشت کی مانند ہوتا ہے۔ جگر کو انسانی جسم کا سب سے بڑا اندرونی عضو (Large organ ) تسلیم کیا جاتا ہے ۔اگر سوال ہو کہ انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو Organ کون سا ہے ؟ تو جواب ہوگا ” جلد skin ” اگر سوال ہو اندرونی طور پر انسانی عضو کون سا بڑا ہے ؟ تو پھر جواب ہوگا ” جگر LIVER ” اور یہ اپنے مقام کے اعتبار سے بطن کے بالائی اور دائیں جانب کے حصے میں نچلی Right upper quadrant of the abdominal cavity ) (پسلیوں کے پیچھے اور سینے کو بطن سے جدا کرنے والے diaphragm کے بالکل نیچے واقع ہوتا ہے۔ جگر جاندار کے جسم میں حیات میٹا بولزم (metabolism)) کو برقرار رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میٹا بولزم .Metabolismکا مطلب حیاتیاتی کیمیائی عمل biochemical processes کی پوری رینج جو ایک حیاتیات کے اندر پائے جاتے ہیں۔ میٹابولزم انابولزم Anabolism (مادہ کی تعمیر) اور کیٹابولزم Catabolism (مادہ کی خرابی) پر مشتمل ہوتا ہے۔ میٹابولزم کی اصطلاح عام طور پر کھانے کی خرابی اور اس کی توانائی میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے ۔جگر کا وزن 3 سے چار پونڈز اوسطاً 1.5 ( ڈیڈھ کلو گرام ) ہوتا ہے۔ جگر کے بیرونی طور جو غلاف ہوتا ہے اس کو گلی سن Glissen کا کیپسول کہتے ہے۔

جگر Liver ہمارے جسم کا جلد کے بعد دوسرا بڑا عضو ہے جو انتہائی اہم اور بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے ۔ یہاں ہم جگر کے پانچ / چھ اہم یا بنیادی کام کا زکر کرتے ہیں ۔ ٭ اول :۔ Storage ۔ وٹامن اے ، وتامن ڈی ، وتامن ای ،وتامن کے علاوہ وٹامن بی 12 ۔,K. and Vit B 12 (Cobalamin ) Vitamin A.D.E ۔ فولاد Irone جس کو ضرورت سے زیادہ توانائی مثلاٍ گلوکوز وغیرہ جگر جب اپنے پاس زخیرہ رکھتا ہے تو اس کو گلائی کوجن Glycogen کہتے ہے۔

٭دوئم :۔ سائین تھی سس Synthesis اس کو سمجھنے کے لئے Prothrombin پروتھروم بن ایک ایسی پروٹین Protein ہے جو جگر کے سیل بناتے ہیں اور خون کے جمنے میں Platelets کی مدد یا ایکٹیو کرتی ہے۔

٭ سوئم :۔ صفراء Bile یہ مادہ جگر بناتا ہے اور پتہ Gallbladder میں جمعStore ہوتا ہے۔ یہ جربی چکنائی والی غذاؤں کو ہضم اور جزب Digestion and Absorption کرنا اس کا کام ہوتا ہے۔ یہ بلی رُوبن Bilirubin ، کولیسٹرول Cholesterol اور فالتو waste products کو باہر نالنے میں مدد گار ہے۔
٭ چہارم :۔ میٹابولزم Metabolism ۔ تمام قسم کے کھانوں جن میں پروٹین Proteins ، کاربوہائڈریٹ Carbohydrates ، اور لپڈز Lipds شامل ہوتے ہیں میٹابلزم کے ذرئیے ہضم اور جذب کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا۔ جگر کامیٹابولزم کہلاتا ہے۔

٭ پنجم :۔ ڈی ٹاکسی فکیشن Detoxification ہماری خوراک کے ذہریلے مادے، ذہریلی ادویات ، ذہریلی عوامل منشیات ، مشروبات جو انسانی جسم کو تباہ برباد کرتے ہوں ان کا ذہریلہ پن ختم کرنا اور کارآمد بنانا یعنی میٹابولزم کے ذرئیے جسم سے پیشاب کے راستے باہر نکالنا جیسا اہم رول جگر کے حصہ میں ہوتا ہے جس کو ڈی ٹاکسن کرنا کہتے ہے۔
جگر کے امراض اور کارکردگی کے لئے جہاں انسان میں پیدا ہونے والی تکالیفات یا علامات کا تعلق ہے ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن آج کے مصروف دور میں خون کے ٹیسٹ سے جگر کی کارکردیگی جانچنے کے لئے LFT جسکا مطلب Liver Function Test ہے ایل ایف ٹی میں ۔ Bilerubin total ( 0.1)٭ Conjugated (D BiliRubin) (0-035)٭unconjugate (I.D Bilirubin (0.2-0.65) ٭ SGOT ( AST) (10-40 u/l) ٭SGPT (ALT) ( 10-40 u/l)٭ Alkaline phosphatese (40-112 u/l)٭ Total protein (6-8.5 gm/l)٭ Albumin (3.5-5 gm/l)٭Globulin (2-3.5)٭
ہومیوپیتھک طریقہ علاج ایک سائنسی مفید اور بے ضرر ہے ۔

جگر سمیت وہ تمام امراض جن میں سوجن ، سوزش Inflamation ہو اگر خون میں ESR کی رینج نارمل ویلیو سے زیادہ ہو تو بیلاڈونا BELLADONNA 30 ۔ عمر اور مرض کے حساب سے ایک سے لیکر چار بار تاہم پرانے کیسوں میں BELLADONNA 200 ہر دوسرے تیسرے دن استعمال کی جائے۔٭ برٹش ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن لندن کی رسرچ کے مطابق چیلی ڈونیم Chelidonium 6c جگر کے امراض میں استعمال کریں جب جگر Glycogin سٹور اور ریلیز نہ کر رہا تو جسم میں کمزوری خون کی کمی جلد زرد جیسی علامت ملتی ہیں ۔ ٭ جگر کی حفاظت اور جگر کے امراض میں بغیر علامات کے نیٹرم سلف Naturam Sulf 6X کا استعمال بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ ٭ جگر کے امراض کے ساتھ دائیں شانے یا ناف کے نیچے ہوا کا اکٹھا ہوجانا اگر شدت شام کے اوقات میں ہوں تو لائیکو پوڈیم Lycopodium 30-200 نعمت ہے۔ ٭ اکثر SGPT اور ALT اگر نارمل ہو جائے تو مریض مطمن اور شفایابی کے قریب ہوجاتا ہے۔ ایسے مریض جن کی ALT نارمل ویلیو سے بہت زیادہ ہو تو صرف پانچ ادویات ایک دوسری کے ساتھ یا ادل بدل کر یا اکھٹی بھی استعمال کروانے سے ہفتہ کے اندر اندر ALT کو نارمل ہوتے دیکھا گیا ہے وہ ادویات ٭ chelidonium majus٭ Phosphorus٭Lycopodium٭Nux vomica ٭ Berberis V ٭صاف ستھرے پانی کا زیادہ استعمال ، مرچ مصالحوں اور فرائی سے پرہیز جبکہ انار ،دودھ، فڑوٹ اور سبزیاں ( پوٹاشیم اور نمکیات کے بغیر ) یاد رکھیں جگر کے نکارہ ہونے کے بعد 24 گھنٹے سے زیادہ زندہ رہنا مشکل ہے۔

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا