قصور (جیوڈیسک) مصطفے آباد کی سونیا گھریلو جھگڑے کے باعث روٹھ کر اپنے میکے چلی آئی جسے منانے اس کا شوہر سکندر اور سسر سرفراز آئے مگر وہ نہ مانی جس پر سسر نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس سے سونیا تو زخمی ہوئی مگر سرفراز کا اپنا بیٹا سکندر بھی زخمی ہو گیا۔ سرفراز جب اپنے بیٹے سکندر کی حالت دیکھنے ہسپتال آیا تو وہاں سونیا اور سکندر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع سن کر سونیا کی والدہ رضیہ سلطانہ اور بھتیجے وقار رضا کو فائرنگ کر کے ہسپتال میں ہی مار ڈالا۔
جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وٹہ سٹہ نے دو خاندان برباد کر دئیے۔ پولیس نے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا۔ دو افراد کا قاتل اسلحہ سمیت ہسپتال آیا اور وہاں مزید دو افراد کو قتل کر کے چلتا بنا اور دو اضلاع کی پولیس چار افراد کے قاتلوں کو گرفتار ہی نہ کر سکی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے روایتی بیان جاری کر دیا۔