للیانی کی خبریں عمران سلفی سے 15/01/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈی سی او قصور کا ایم پی اے ندیم سیٹھی کے ہمراہ مصطفی آباد کا دورہ،جانوروں کو ویکسین دینے کا افتتاح، کرکٹ سٹیڈیم کی 15روز میں تعمیر مکمل کرنے کا حکم، تائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ، ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی ، ڈاکٹر نواز سعید DG لائیو سٹاک پنجاب،بشیر احمد ای ڈی او زراعت قصور،ڈاکٹر ریاض احمد خاں انچارج ویکسین مہم قصور، ڈاکٹر خالد اشرف ڈسٹرکٹ لائیو آفیسر قصور،محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد نے ونٹری ہسپتال مصطفی آباد میں پنجاب حکومت کی طرف سے جانوروں کو فری ویکسین دینے کا افتتاح کیا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ضلع قصور میں18لاکھ جانور ہیں 113یونین کونسلوں میں ونٹری ڈاکٹر عملہ کے ساتھ گھر گھر جا کر ہر جانور بھینس، گائے،بکریاں، مرغیاں ودیگر جانوروں کو ویکسین دی جائے گی، کسان کیلئے قیمتی چیز لائیو سٹاک ہے،پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر لائیو سٹاک کو محفوظ کیا جا رہا ہے۔

جس طرح پولیو کے قطرے گھر گھر جا کر پلائے جاتے ہیں اسی طرح گھر گھر جا کر جانورں کو ویکسین دی جائیں گی، چار ڈویژنوں میں ویکسین دینے کاکام مکمل ہو چکا ہے جبکہ چار میں جاری ہے، اسی طرح پنجاب بھر میں اسے جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا، قصور میں اس مہم کو ڈاکٹر ریاض احمد خاں انچارج ویکسین مہم قصورکی سربراہی میںپانچ روز میں مکمل کیا جائے گا،بعد ازاں ڈی سی او قصور نے صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی ودیگر صحافیوں اور عوام کی نشاندہی پر مصطفی آباد کے قریب گلو بنانے والی فیکٹری، بھولیکی کے قریب ٹائر جلانے والی فیکٹری کے علاوہ مصطفی آباد کے گردوں نواح کے دیہات میں ٹائر جلانے والی غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف محکمہ کو فوری کاروائی کے احکامات بھی جاری کئے۔ جبکہ ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے ہمراہ 18ایکٹ اراضی پر بنائے گئے کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ٹھکیدار کو 15روزمیں کام مکمل کرکے سٹیڈیم کو عوام کیلئے کھولنے کا بھی حکم دیا، اس موقع پر ایم پی اے ندیم سیٹھی نے جس طرح میرے قائد میاں محمد شہباز کا حکم آیا کہ زمینداروں کے مسائل حل کرنا ضروری ہیں،پنجاب بھر میں میاں شہباز شریف نے ایجوکیشن میں بھی ریکارڈترقیاتی کام بھی جاری ہیں، دانش پبلک سکولوںمیں غریب افراد کیلئے دروازے کھول دئیے،زمینداروں کیلئے گرین ٹریکٹر کا افتتاح بھی کیا، نوجوان بیروز گار افراد کیلئے میرٹ کی بنیاد پر گاڑیاں فراہم کی،میں ڈی سی او قصور سے مطالبہ کرتا ہوں کہ قصور کی ہر یونین کونسل اور ضلعی دفاتر میں کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ونٹری ڈاکٹروں، ؟ڈی ایل او ، ایم پی اے ودیگر نمبرز آویزاں کئے جائیں تا کہ انہیں اپنے مسائل حل کروانے میں آسانی رہے، میں میڈیا سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اس مہم میں وہ انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

Layani News Photo

Layani News Photo

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) امام مسجد کے کہنے پر لاڈو سپیکر پر چندہ مانگنے والے دو افراو تقریر کرنے والے شخص گرفتار، تین الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق نیواں تھہ مصطفی آباد میں پولیس تھانہ مصطفی آباد نے کاروائی کرتے ہوئے مسجد خدیجہ الکبری میں متولی حافظ شان نے امام مسجد عبدالغفور کے کہنے پر لاڈو سپیکرپر چند مانگنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، جامعہ مسجد یا علی میں بھی محمد یوسف امام مسجد حافظ فیضان کے کہنے پر چند مانگ رہا تھا اسے بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ جامعہ مسجد ربانی اہلحدیث میں لاڈو سپیکرپر تقریر کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار)راجباہ اٹھیل پور سے پانی چوری کرنے والے145افراد کے خلاف مقدمہ درج، ایس ڈی او محکمہ انہار کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ میں432-430-427دفعات شامل،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او محکمہ انہار ذیشان ہاشمی کی درخواست پر راجباہ اٹھیل پور سے ناجائز آبپاشی کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے 145افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سرہالی روڈ پر چرس فروخت کرنے والا راشد عرف بھولا بٹ گرفتار، پانچ سو چھ گرام چرس بر آمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباداعجاز احمد شیخ نے خفیہ اطلاع پر سرہالی روڈ پر چرس فروخت کرنے والے راشد عرف بھولا بٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 506گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر دیا۔