مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پانچ افراد شادی شدہ خاتون کو تین بچوں سمیت اغوا کر کے فرار، (ص) بازار میں سودا سلف لینے گئی ہوئی تھی کہ ملزمان اغوا کرکے حاصل پور لے گئے۔
مصطفی آباد کے رہائشی عباس جٹ کے مطابق فون پر رابطہ ہونے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میری بیوی(ص) کو ملزمان شہباز، محمد عارف، اصغر علی اپنے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ میری بیوی اور تین بچوں عثمان، علی حسن اور علی حیدر کو اغوا کرکے حاصل پور لے گئے،اب تک اپنے طور پر بیوی بچوں کی واپسی کا مطالبہ کرتا رہا ہوں ، ملزمان کو گرفتار کرکے میری بیوی بچوں کو بایاب کروا ئے جائے۔