مصطفی آباد/للیانی کی خبریں محمد عمران سلفی سے 24/11/2015

Saifullah Kasuri

Saifullah Kasuri

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد کے ارد گرد فیروز پور روڈ پر لگے گندگی کے ڈھیرعملہ ٹائون کمیٹی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت، صحت کو بر قرار رکھنے کیلئے صبح کے وقت سیر کو جانے والے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے، وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں فیروز پور روڈ سروس روڈ پر شہر سے نکلتے ہی گندگی کے ڈھیرمصطفی آباد کی پہنچان و عملہ ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کی نا اہلی کا ثبوت پیش کرنے لگے، کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کیلئے کوئی مخصوص جگہ اور انتظام نہ ہونے کی وجہ سے عملہ ٹائون کمیٹی مصطفی آباد مین فیروز پور روڈ کے ساتھ سروس روڈ پر گندگی کو پھینک دیا جاتا ہے جس کی بد بو سے صبح کو سیر کرنے کیلئے جانے والوں اور فیروز پور روڈ سے گزرنے والوں کو شدید بدبو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اہلیان مصطفی آباد کو عرصہ داراز سے گندگی سے پھیلنے والی شدید بدبو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، اہلیان مصطفی آباد نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور، مقامی ایم پی اے سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کیلئے جگہ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کراچی کا امن پاکستان کا امن ہے ،مگر افسوس کرپٹ مافیاکو بچانے اور کرپشن کو ملک سے پاک کرنے والے اداروں اور شخصیات کے خلاف ن لیگ اور پی پی پی کی صفوں میں اتحاد ہے جو مک مکا کا تسلسل ہے جس کی وجہ پنجاب اور خاص کر سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پی پی پی اور ن لیگ خاص کر شریف برادران خوف زدہ ہیں ، وہ جانتے ہیں اگر کراچی میں امن ہوگیا اور سندھ کی کرپٹ سیاسی جماعتیں جن کا گراف دن بہ دن کم ہو رہا تھا اور اگر دہشت گردی کے خلاف آپریشن جوکا میاب ہو نے جا رہا ہے اگرہو گیا تو پاکستان تحریک انصاف آنے والے الیکشن میں سب سے بڑی جماعت کے طو ر پر سامنے آسکتی ہے ، اسی خوف کے عالم میں ن لیگ سندھ میں بڑے فیصلے کرنے سے کترارہی ہے،بلکہ دہشت گرد جماعتوں کو مضبوط کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے خلاف نواز شریف کی خاموشی شرم ناک اور خطرناک ہے ، ملک دشمنوں کے خلاف خاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے، ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو سامنے رکھا جا رہا ہے ، اس لیے شریف برادران ا یم کیو ایم یا پیپلز پارٹی کے خلاف ٹھوس ثبوت ہونے کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی ہے،کیونکہ سندھ میں ن لیگ کبھی بھی مقبول نہیں رہی نہ ہو سکتی ہے ، اس لیے ذاتی مفاد کو اہمیت دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایاز احمد خاں کی بجائے میونسپل کمیٹی قصورکا چیئرمین پکا مسلم لیگی ہونا چاہئے، مفاد پرستوں کی بجائے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جائے جن کی وفاداریوں پر کوئی شک نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری اصغر علی نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والا چیئرمین پکا مسلم لیگی ہونا چاہئے، جس کا ماضی بے داغ ہو اور اس کی پارٹی کے ساتھ وفاداریاں شک و شبہ سے بالاتر ہوں ۔ حاجی ایاز احمد خاں ماضی میں بے شمار پارٹیاں بدل چکے ہیں، انہوں نے جن پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی ان میں پاکستان عوامی تحریک، چٹھہ لیگ، ق لیگ ،پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف شامل ہیں، اور اب پاکستان مسلم لیگ کے عہدیدار بن کر میونسپل کمیٹی قصور کا چیئرمین بننا چاہتے ہیں، ہم اعلی قیادت تک کارکنان کے تحفظات پہنچائیں گے، اور پکے مسلم لیگی کو چیئرمین بنانے کی بھر پور تحریک چلائیں گے، جس کی وفاداریوں پر کسی مسلم لیگی ورکر کو کوئی شک و شعبہ نہ ہو۔