بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ساوتھ افر یقہ کی معروف کا رو با ری شخصیت چو ہدری حق نو از آف گڑ ھا للیاں جمو ں وکشمیر کا مسئلہ سے بھا رت اور پا کستا ن کے درمیا ن سر حد ی تنا زعہ نہیں بلکہ یہ کشمیر ی قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے جس نے آزادی کا خا طر اپنی جا نو ں عزتوں اورگھر بارکی قر با نی دی جنو بی ایشیا کاامن اور منڈلا تے ایٹمی جنگ کے با دل مسئلہ کشمیر کے منصفا نہ حل سے مشروط ہیں انہو ں نے کہا کہ سامرا جی قوتو ں کے آلہ کا ر کے طور پر کا م کر نیوا لا ادا رہ متحد ہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں نا کا م ہو چکا ہے جس کے با عث خطہ کے اندر بسنے وا لے لو گ ایٹمی جنگ کے با دلو ں تلے خو ف وہراس کی زند گی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑ ی جمہوریت کی دعوید ار بھا رتی سر کا ر کے ریاست میں مذہبی جنو بی انتہا ء پسند انہ اقداما ت ریاست جمو ں وکشمیر میں ظلم وستم اور انسا نی حقوق کی پاما لیو ں سے بھا رے کا اصل چہر ہ پو ری دنیا میں بے نقا ب ہو چکا ہے کشمیر ی بھا رتی مظا لم کو پو ری دنیا میں بے نقاب کر نے اور تحر یک آزادی کشمیر کیلئے ہر ممکن اقداما ت اٹھا ئینگے انہو ں نے کہا کہ کشمیر ی غیر ت مندقوم ہے اس کی جدو جہد آزادی کو کسی طو ر خر یدا یا رو کا نہیں جا سکتا اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو تا کشمیر ی اپنی جد وجہد جا ری رکھیں گے۔
بھمبر (ٰڈسٹر کٹ رپو رٹر)سٹا ف کا لو نی بھمبر کی نئی تعمیر ہو نیوا لی روڈ کو ڈی ایس پی (ر) چو ہدر ی اکر م حسین مر حو م کے نا م سے منسو ب کر دیا گیا گز شتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر ،ایس ایس پی بھمبر اور ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ نے گلی کا باقا عد ہ افتتاح کیا تفصیلات کے مطا بق سٹا ف کا لو نی بھمبر کی نئی تعمیر ہو نیوا لی گلی کو ڈی ایس پی (ر) چو ہدری اکر م حسین کے نا م سے منسو ب کر دیا گیا گلی کا با قا عدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزاارشد محمود جرا ل ،ایس ایس پی چو ہدری منیر حسین ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شاہد انو ر خا ن نے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق خا ن ،ڈی ایس پی را جہ ند یم عارف ،ڈی ایس پی چو ہدر ی محمد امین ،نا ئب تحصیلدار را جہ نثا ر احمد خا ن ،سابق صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل ،صدر میلاد کمیٹی چو ہدری محمد اکر م پپو جٹ ،صدر ٹرا نسپو رٹ یو نین چو ہدر ی عارف کا کا ،سر پرست اعلیٰ KPCعزیز الر حمن نا ز ،چو ہدری آصف اکر م ،چو ہدری طا ہر محمود پٹواری ،چیف بلد یہ عبدالرزاق اعو ان ،اوورسیز تبا رک حسین ،چو ہدر ی جمیل شفیع ،شیرا زپرو یز مشتاق،را جہ حبیب الر حمن ، چو ہدر ی صا بر حسین ،چو ہدری جا وید اقبا ل ،ما سٹر افتخا ر احمد ،عبدا لحنا ن ،وسیم احمد ،را جہ فہد خورشید سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد مو جود تھی افتتا حی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے کہا کہ چو ہدر ی اکر م حسین مر حو م انسا ن دو ست پو لیس آفیسر تھے انہو ں نے دو ران ملازمت اپنی اعلیٰ کا رکر دگی کی بنیا دپر جہا ں عام آدمی کو ریلیف اور انصاف دینے کی کوشش کی وہی محکمہ کی نیک نا می میں بھی اضا فہ کیا ہم سب مر حو م کے خا ند ان کے غم میں برا بر کے شر یک ہیں اللہ تعالیٰ مر حو م کے درجا ت بلند فر ما ئے بعدازاں مر حو م کے بلند در جا ت کے لئے فا تحہ خوانی بھی گئی ۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سب کیمپس بھمبر میں انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنانمنٹ کا انعقاد۔ فائنل بی ایس باٹنی نے جیت لیا۔ اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے عماد سلیم ٹورنانمنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ فائنل کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس مسٹ عابد حسین تھے۔بھمبر کیمپس میں انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنانمنٹ کا انعقاد ہوا جس میں 6ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل بی ایس باٹنی اور اکنامکس سینئر کے مابین کھیلا گیا ۔ بی ایس باٹنی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 5اوورز میں 75رنز سکور کیے جبکہ اکنامکس کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 40رنز بنا سکی۔فائنل کے مہمان خصوصی نے طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس عابد حسین نے کوآرڈینٹر بھمبر کیمپس میڈم نسیم اختر ، ڈاکٹر اشتیاق اور محترمہ عصمہ اقبال کیانی کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے ٹورنانمنٹ کے انعقاد کو ممکن بنایا۔ انھوں نے ٹورنانمنٹ کے آرگنائزر طلبا ایاز بٹ، عماد سلیم اور اعجاز احمد کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ طلبا قوم کا مستقبل ہیں اور سپورٹس جیسی مثبت سرگرمیاں ان کی صلاحیتیوں کو مزید نکھارتی ہیں۔ پڑھائی کیساتھ ساتھ کھیل انسان کو مزید بہتر بناتے ہیں اور میں بھمبر کیمپس کے طلبا کو یقین دلاتا ہوں کہ ادارہ ان کی ان سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریگا۔