للیانی کی خبریں 08/02/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سناء خوانی کرکے دلی سکون ملتا ہے،سناء خوانی کا شوق بچپن سے ہی تھا ،سکولوں میں نعت خوانی کے مقابلہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پوزیشنیں حاصل کی، انشا اللہ اپریل میں والیم 2 مٹھیاں مٹھیاں گلاں ریلیز ہو گا، جسے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سن کر دلی سکون ہو گا، میری کوشش ہے کہ سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلام احسن طریقے سے پڑھتا رہوں، ان خیالات کا اظہار معروف نعت خواں محمد ظہیر عباس قادری چشتی نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ میرے ماں باپ کی دعائوں اور اساتذہ اکرام کی محنتوں کا نتیجہ ہے، کہ آج میں اس مقام پر ہوں، میری تربیت استاد محمد یوسف نوری قصوری اوراستاد لیاقت علی خاں نے کی، میرا دوسرا والیم پہلے سے والیم سے کافی منفرد ہے، نعت گوئی سے جو شہرت اور عزت پائی ہے وہ میرے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے،میرے پہلے والیم ”ماڑیاں دا بن کے سہارا سوہناآ گیا ”کو عوام نے بے حد سراہا ہے جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے نعت گوئی ہمیشہ دل سے پڑھتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ٹرک کی ٹکرسے محنت کش جاں بحق، ڈرائیور ٹرک سمیت فرار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں دفتوہ میں پولٹری پروٹین فیکٹری میں مزدور کام میں مصروف تھا کہ ٹریک نمبری3050/LESکا ڈرائیور نے ٹرک کو بیک کیا جس کی زد میں آ کرڈیرہ غازی خان کا رہائشی 26سالہ رحمت اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقتول کے بہنوائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اشرف کی کاروائی، 8افراد گرفتار،600گرام چرس و پتنگ ڈور بر آمد، تفصیلات کے مطابق قائم مقام ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اشرف نے مصطفی آباد کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو منشیات فروشوں کرامت اور یوسف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 600گرام چرس بر آمد کر لی، جبکہ زبیر، رزاق، ثاقب حسین، علی رضا سمیت چھ پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پتنگیں اورڈور قبضہ میں لیکر الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور کے انتخابات نو منتخب عہدیداران کو پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے مبارکباد، ئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ منتخب ضلعی عہدیداران صحافیوں کے مسائل کے حل اور صحافتی امور کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیت کو بروئے کارلائیں گے:محمد عمران سلفی صدر پریس کلب،تفصیلات کے مطابق یونین آف جرنلسٹ رجسٹرڈ قصور کے سالانہ انتخابات میں کامیابی ہونے والے ضلعی صدر شریف سوہڈل ،جزل سیکرٹری اصغر شہزاد، چئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اصغرعلی بھٹی،سینئر نائب صدر عمران حسین،نائب صدور رانا زاہد عمران،ملک عبدالعزیز ،ظفر اقبال،محمد رمضان ساجد ،ایڈیشنل سیکرٹری سارنگ جاوید ملک،جوائنٹ سیکرٹری محمد انور مہر،فنانس سیکرٹری مہر منشاء ندیم اورمہرفاروق عا لم کوسیکرٹری نشرو اشاعت منتخب ہونے پر صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، شاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، سجاد احمد جٹ، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ منتخب ضلعی عہدیداران صحافیوں کے مسائل کے حل اور صحافتی امور کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیت کو بروئے کارلائیں گے اور زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ضلع بھر کے صحافیوں کے حقوق کی جنگ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News