للیانی کی خبریں 2/2/2014
Posted on February 2, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
ادارہ امن و تعلیم ایجوکیشن کے ذریعے ملک میں امن قائم کرنا چاہتا ہے، موجودہ تشدد و دہشت گردی کی فضا میں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ادارہ امن و تعلیم ایجوکیشن کے ذریعے ملک میں امن قائم کرنا چاہتا ہے، موجودہ تشدد و دہشت گردی کی فضا میں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم پاکستان میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انسانیت کو فروغ دینا ہو گا۔ امن کی خواہش کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے مسلم ، مسیحی، سنگھ اور ہندوں برادری کو اپنے اپنے مذہبی تحواروں میں ایک دوسرے کو شامل کرنا چاہئے۔ بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے کیلئے ادارہ امن و تعلیم چرچوں میں محفل میلاد کا بھی انعقاد کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارحافظ غلام مرتضی(PEF) نے اوریا فراز چرچ میں ادارہ امن و تعلیم اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک روزہ بین المذاہب ہم آہنگی ، امن کا فروغ،درس انسانیت ، ازروحِ بائبل اور قرآن مجید کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پادری آئی بی روکی ( PEF) نے کہا کہ اسلام و مسیحی مذہب میں قتل و غارت گری کی سخت ممانعت کی گئی ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اس موقع پر مستونگ میں دہشت گردی کا شکار افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی بھر پور مذمت کی گئی۔ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بننے پر مسیحی برادری کی طرف سے مبارکباد دی گئی۔ ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے بھائی محمد حسین سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کامیابی کے بعد سب سے زیادہ توجہ ایجوکیشن پر دی ہے، گزشتہ پچاس سال میں اتنے کام نہیں ہوئے جتنے ہم نے پانچ سال میں کروائے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ پیار محبت اور امن کو فروغ دینے پر کی زور دیا ہے۔ ہماری سیاست کا مقصد ہی حلقہ کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ اس موقع پر صدر یونین آف جرنلسٹ محمد عمران سلفی نے کہا کہ تمام مذاہب نے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ ملک دشمن عناصر مذہبی فسادات کو ہوا دیتے ہیں ہمیں اپنی صفوں سے ملک دشمن عناصر کا نکال باہر کرنے کی ضرورت ہے، ایجوکیشن انسان کو شعور دیتی ہے۔ ایجوکیشن کے بغیر امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ پادری لڈون جوزف نے کہا کہ پیار محبت، امن سلامتی اور آپس میں ہم آہنگی کو بیدار کیا جائے تاکہ ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ پادری اوریا فراز نے کہا کہ تعلیم ہی ہمیں خدا تک پہنچانے کا راستہ بتاتی ہے۔ تمام انبیا نے خدا کا پیغام ہم تک پہنچایا، جب اسلامی حکمرانوں نے اقتدار سمنبھالا تو اپنے اوپر ظلم کرنے والے تمام افراد کو معاف کر دیا۔ تقریب سے مسرت چمن ، سابقہ کونسلرملک مشتاق، محمد سلیم شاہ، شیخ فقیر حسین، ہدایت بھٹی، پادری اشرف ، محمد سلیم شاہ ،صفدر مسیح، پادری عمانوایل نظام ، پروین فراز ودیگر مقررین نے کہا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے ہمیں انسانیت کا درس دینا چاہئے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کے رہنمائوں کی طرف سے تحریک انصاف لاہورکی صدر نیلم اشرف اور مسود احمد بھٹی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنمائوں کی طرف سے تحریک انصاف لاہورکی صدر نیلم اشرف اور مسود احمد بھٹی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت و واقع کی مذمت،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سینئر رہنمائوں اور ضلع قصور کے سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے لاہور ماڈل ٹاون تحریک انصاف کی جوائینٹ سیکرٹری شہزادی اورنگ زیب اور طاہرہ نعیم کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف لاہورکی صدر نیلم اشرف اور مسود احمد بھٹی کے گھر جا کر دونوں کے ورثہ سے اظہار تعزیتی کی اور اپنے بیان میں کہا کہ مسعود احمد بھٹی ضلع قصور کا قد آور سیاستدان تھا، پنجاب پولیس کی طرف سے دن دہاڑے پانچ افراد کے قاتلوں کو تا حال گرفتار نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت سنجیدہ ہی نہیں تحریک انصاف کے رہنماوں کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے جوکہ انتہائی شرمناک بات ہے۔حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید کہا کہ پولیس ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے کیونکہ عوام کا تحفظ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ذمینداری ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور حکومتی ادارے بھی حکومتی نا اہلی کی وجہ سے سست روی کا شکارہیں مزید ورثہ سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ پاکستان تحریک انصاف شہدا کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،دہشت گردی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOطارق سعید کے والد سعید احمد انتقال کر گئے نمائندہ جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOطارق سعید کے والد سعید احمد انتقال کر گئے نمائندہ جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور و امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے طارق سعید کے والد سعید احمد اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کھارا حاجی عبدالرشید کی والدہ انتقال کر گئی۔ نماز جنازہ میں ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، معروف قانون دان مرزا نسیم الحسن، چوہدری عمران حنیف خان، سابقہ ایم این اے سردار طفیل احمد خاں، صدر یونین آف جرنلسٹ محمد عمران سلفی، ایس ایچ او میاں فرید و حسن فاروق، مہر حاجی محمد شریف، عبدالرزاق ولٹویا، یوسف چھیینہ، سعید احمد بھٹی، محمد شاہد مغل ، ڈاکٹر ریاض انجم، جمشید ، عمر حیات خاں ودیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید طیب حسین رضوی کی طرف سے ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بننے پر مبارکباد
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید طیب حسین رضوی کی طرف سے ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بننے پر مبارکباد ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید طیب حسین رضوی نے ایم اپی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی175محمد یعقوب ندیم سیٹھی کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کے چیئرمین منتخب ہونے سے حلقہ پی پی175ہی نہیں بلکہ ضلع بھر کیلئے باعث فخر بات ہے۔