مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) باپ کو قتل اور بیٹی کو اغواء کے مقدمہ میں8 اشتہاری گرفتار،مغوی بازیاب، ڈی پی او قصور کی طرف سے ایس ایچ او اعجاز احمد شیخ کو تعریفی اسناد و نقد انعام دینے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق 16-7-14کو محمد اسلم،اکبر ، اکرم، نوید، رشید ، ارشدسمیت 8افراد نے احمد خاں کھلاڑی کوقتل جبکہ اس کی بیٹی فمیدہ بی بی کو اغواء کر لیا تھا، جس پر ڈی پی او قصور رائے بابر سعید نے اس مشہور مقدمہ کے بارے میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباداعجاز احمد شیخ کو خصوصی احکامات جاری کئے تھے، جس پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار جبکہ مغوی فمیدہ بی بی کو بازیاب کروا کر دالان امان بھیج دیا،ڈی پی او قصور رائے بابر سعید نے مشہور مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کو بازیاب کروانے پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ ودیگر ملازمین کو نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اب ملک کو امن اور خوشحالی کی منزل حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔آپریشن ضرب عضب ملک دشمنوں کا قلع قمع کرنے میں معاون ثابت ہوا۔ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے 21 ویں آئینی ترمیم قومی امنگوں کی آئینہ دار ہے ،نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے اور انسانیت کے دشمنوں کا مقدر عبرتناک شکست ہے ۔ پاکستان کے استحکام ‘سالمیت اور ترقی کیلئے دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سب یکجان اور متحد ہیں ۔ پوری قوم بیدار ہو چکی ہے اور اب دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔ ان کا ناپاک وجود ختم کر کے ہی پاکستان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار حاجی محمد سلیم شہزاد میئو سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تخریب کاری ‘دہشت گردی اور ملکی سالمیت کیخلاف سرگرمیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ کیونکہ ملک کی بقاء ‘خوشحالی اور آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے ۔ فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عوام کی امید بندھی ہے ۔ دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے ہر محب وطن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتے ہیں ان کا مذہب یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ان کو عبرتناک سزا دی جائے۔ پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے مٹھی بھر سماج دشمن عناصر اور دہشت گرد پاک سرزمین پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے فیصلے قابل تحسین ہیں وہ دن دور نہیں جب پاک سرزمین پر امن کا سورج طلوع ہو گااور ملک امن کو گہوارہ بنے گا اور عوام خوشحالی زندگی گزار سکیں گے، ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoقصور چوہدری طارق سعید خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پر اعتماد اور فخر ہے ملک کی سرزمین ملک دشمن عناصر پر تنگ کر دی جائے گی جو معصوم بچوں کو جب چاہیں اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا کر سرعام شہید کر دیتے ہیں۔ دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کو پناہ دینے والے سہولت کار بھی عنقریب قانون کے شکنجے میں ہونگے۔