للیانی کی خبریں عمران سلفی سے 29/12/2014

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سابقہ سسرالیوں کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں، سامان جہیز کی دوبارہ واپسی کا مطالبہ، سسرالی 3جنوری کو اہل محلہ کی موجودگی میں سامان لے گئے تھے بعدازاں جھوٹا مقدمہ کر دیا،فرمان وغیرہ پر جعلسازی و سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، عبدالعزیز کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق عبدالعزیز مغل نے ڈی پی او قصور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے محمد شہباز کی شادی 26/5/2013کو ہوئی تھی نا چاقی پر عبدالرشید کی بیٹی کو طلاق دے دی اور حاجی عباس علی، محمدفضل انصاری، محمود علی،امجد علی، امانت علی، محمد ریاض ڈوگر، محمد شہباز،محمد اکرم ودیگر اہلیان محلہ کے سامنے سامان جہیز واپس کر دیا، بعد ازاں فیملی کورٹ میں بے بنیاد و من گھڑت دعوی دائر کر دیا، جبکہ جھوٹے مقدمہ کی بابت بات کرنے پر پسٹل نکال کرسنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی، عبدالعزیزنے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج و ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے فرمان علی، ذیشان علی، عبدالرشید، آصف وغیرہ کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایک عورت سمیت چار نامعلوم ڈاکواسلحہ کے زور پر مزدہ کوسٹر کو لوٹ کر فرار، ڈاکوئوں نے پکی حویلی کے قریب کوسٹر کو ویرانے میں لیجاکر لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کوسٹر نمبری355لاہور سے قصور کی طرف جا رہی تھی کہ پکی حویلی کے قریب ایک عورت اور اس کے تین ساتھیوںنے اسلحہ کے زور پر کوسٹر کو ویرانے میں لیجا کر ڈرائیور محمد آصف،کنڈیکٹر، اللہ وسایا، محمود احمد، منظور احمد، زبیر حمزہ، ودیگر سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ریس لگاتی گاڑیوں نے بھلو کے رہائشی محمد سعید کو کچل دیا، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق بھلو کا رہائشی دودھ فروش محمد سعید سوا اصل بس سٹاپ پر دودھ برتن میں ڈال رہا تھا کہ ریس لگاتی مسافر گاڑیوں نے کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال میں جاکر جاں بحق ہو گئے، جسے بھلو میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اہل علاقہ نے نایاب نسل کی نیل گائے پکڑ کر تحفظ جنگلی حیات چھانگا کے حوالے کر دی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گائوں تھہ پنواں میں ایک نایاب نسل کی نیل گائے دیکھی گئی جس چند شکاری شکار کرنا چاہئے تھے جسے اہل علاقہ نے پکڑ کر محکمہ تحفظ جنگلی حیات چھانگا مانگاقصور کے حوالے کر دی، اہل علاقہ کے مطابق ہمیں شعبہ ہے کہ محکمہ کے ملازمین نے نایاب نسل کی نیل گائے کو شکاریوں کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہو گا، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کا ریکارڈ چیک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گزشتہ روز قتل ہونے والے اقبال مسیح کے ورثہ کا میت فیرو زپور روڈ پر رکھ کر احتجاج، اقبال مسیح13روز قبل لاپتہ ہوا تھا اگر پولیس بر وقت کاروائی کرتی تو اقبال قتل نہ ہوتا، ورثہ کا موقف۔ڈی ایس پی سٹی چوہدری حسن فاروق گھمن و انسپکٹر میاں فرید کے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال، تفصیلات کے مطابق ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کے ملازم افتخار عرف کھاری کا بھائی اقبال عرف بالی 16دسمبر کو سرہالی کلاں جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی لاش گزشتہ روز سرہالی کلاں نہر سے بر آمد ہوئی جس پر ورثہ نے لاش فیروز پور روڈ پر رکھ کر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کے خلاف احتجاج شروع کر دیا، مظاہرین نے کہا کہ اگر پولیس تھانہ مصطفی آباد بر وقت کاروائی کرتا تو اقبال قتل نہ ہوتا کیونکہ لاش سے خون رس رہا تھا، جس پر ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری حسن فاروق گھمن و انسپکٹر میاں فرید نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے ٹریفک بحال کر دی، ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری حسن فاروق گھمن نے کہا کہ میں گرفتار ملزمان کو قصور لے جا رہا ہوں اور آئندہ مقدمہ کی تفتیش میاں فرید کرے گا ، مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اورقاتلوں کو جلد بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Protest

Protest