للیانی کی خبریں 13/7/2014

Llyany News

Llyany News

اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے،سپریم کورٹ کے حکم پر میری بحالی حلقہ کی ماوں بہنوں اور دوستوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے، اب انہیں مایوس نہیں کروں گا، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے ہمارا مخالف تین بار ایم پی اے منتخب ہوا اس نے علاقہ کے مسائل حل کروانے کی بجائے قتل و غارت ، غنڈا گردی اور خون ریزی کروائی، اب کوئی مائی کالال ہمارے ساتھ بد معاشی نہیں کر سکے، اپنے ووٹروں اور سپورٹروں کی دل و جان سے خود حفاظت کروں گا، میں نے حلقہ میں گرلز ڈگری کالج ، بوائز ہائی سکول کی تین منزلہ عمارت ضلع میں کسی بھی سکول کی سب سے بڑی عمارت بن چکی ہے، مصطفی آباد کی عوام کا درینہ مسلہ کھیل کا گرائونڈ اب حل ہو چکا ہے، گرائونڈ کی بجائے18ایکڑ اراضی پر ایک بڑا سٹیڈیم بنایا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے انجمن تاجران کی طرف سے بحالی کی خوشی میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجمن تاجران نے ندیم سیٹھی کا شاندار استقبال کیا، انجمن تاجران کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ بازار کی گلیوں کی مرمت کیلئے اعلان کئے گئے 20لاکھ جاری کئے جائیں جس پر ندیم سیٹھی نے 20لاکھ کی بجائے گرانٹ کو بڑھا کر50لاکھ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بڑا نالا مکمل ہوتے ہی مین بازار میں بھی کام شروع ہو جائے گا، اب ہمیں فنڈز کی کمی نہیں، انجمن تاجران کے تمام مسائل حل ہوں گے، سابقہ ناظم ملک خالد اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے ندیم سیٹھی کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا کیا، ندیم سیٹھی کو ہمیشہ ان کی شرافت کی وجہ سے ووٹ ملے،انجمن تاجران کے صدر ظہور شاہین روپال نے کہا کہ ندیم سیٹھی کے مخالفین کو ایک بار پھر شکست ہو گئی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقامی سنیئر صحافی و کالم نگار عطاء محمد قصور کے والد حاجی ابراہیم انصاری کی اچانک وفات پر شاہد عمر،چوہدری اصغر علی، اصغر علی شہزاد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی، عبدالمنان سلفی، ، ارشد علی شامی، زبیر احمدبھٹی، حافظ طاہر اقبال ودیگرصحافیوں کی بڑی تعدادنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ڈی او واپڈا نے کرپشن کا بازار گرم کر دیا، بجلی چوری و ٹرانسفامر مرمت کی مد میں ہاہانہ لاکھوں روپے وصول کرنے لگا
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ڈی او واپڈا نے کرپشن کا بازار گرم کر دیا، بجلی چوری و ٹرانسفامر مرمت کی مد میں ہاہانہ لاکھوں روپے وصول کرنے لگا، محکمہ کے افسران کو حصہ دے کر اپنی نوکری پکی کرا رکھی ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے منتھلیاں وصول کرنے کیلئے سرکاری گاڑی استعمال کی جاتی ہے، دفتر سے غائب ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، اعلی حکام سے کرپٹ اور نا اہل ایس ڈی او مصطفی آباد ریاض رحمانی کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد ریاض رحمانی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے، مذکورہ ایس ڈی او فیکٹریوں کو بجلی چوری کروا کر ماہانہ لاکھوں روپے وصول کر رہا ہے، فی ٹرانسفامر مرمت کروانے کیلئے 10سے15ہزار تک وصول کئے جاتے ہیں اور نئے ٹرانسفامر کا مطالبہ کرنے والووں سے50ہزار تک وصول کئے جاتے ہیں، ایس ڈی او دفتر میں ڈیوٹی انجام نہیں دیتا جس کی وجہ سے عوام کو ڈالے گئے زیادہ یونٹ اور نئے میٹروں کیلئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایس ڈی او نے اپنے چند خاص کرندے رکھے ہوئے ہیں جو عوام سے رشوت وصول کرکے ایس ڈی او تک حصہ پہنچا کر کام کرواتے ہیں،ایس ڈی او تک پہنچ نہ ہونے کی وجہ سے عوام ان کرندوں کو منہ مانگے دام دے کر ہی اپنا کام کروانے میں عافیت سمجھتے ہیں، ایس ڈی او ریاض رحمانی سرکاری گاڑی کو عرصہ داراز سے ذاتی کاموں کیلئے استعمال کر رہا ہے، متعدد بار خبریں لگنے اور عوام کی طرف سے شکایات کے باوجود فسران اس کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں،با اثر ذرائع کے مطابق ایس ڈی او پنے افسران کو ان کا حصہ ہر ماہ ایمااندار سے پہنچا رہا ہے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو سکتی، ایس ڈی او اپنے موبائل میں فیڈ چند محصوص نمبروں کے علاوہ کسی کا فون بھی اٹینڈ نہیں کرتا، جب اس سلسلہ میں ایس ڈی او کاا موقف جاننے کیلئے اس کے موبائل نمبر033470011714پر رابطہ کیا گیا توہمیشہ کی طرح اس نے فون اٹینڈ نہ کیا جس کی ووجہ سے ادارہ ان کا موقف نہ جان سکا اگروہ اپنا موقف دینا چاہئے تو ادارہ کا موقف من و عن شائع کرے گا،