للیانی کی خبریں 20/4/2014

بلدیاتی انتخابات میں لوگ نظریئے کو ووٹ دیں،خیبر پختو نخواہ
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات میں لوگ نظریئے کو ووٹ دیں،خیبر پختو نخواہ میں جلد تعلیمی انقلاب لائیں گے ،صوبے کی پولیس غیر سیاسی ہے لیکن کراچی اور پنجاب پولیس سیاسی ہے ، خیبر پختو نخواہ میں سکولوں کا نصام جلد بہتر ہوگا،ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے پاکستان تحریک انصاف کے اٹھارویں یوم تسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختو نخواہ کی ہر تحصیل میں کھیلوں کے میدان بنیں گے ، پنجاب کی طرح یوتھ فیسٹیول پر اربوں روپے ضائع نہیں کریں گے ، چند دنوں میں ایک آزاد احتساب سیل قائم کریں گے، عوام کو سستی بجلی دیںگے ،کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،تحریک انصاف کی قیادت خیبر پختونخوا ہ میں وزیر وں کو بجلی چوری کرنے نہیں دے گی۔تحریک انصاف سوات سے کالام جانے والی سڑک،کالام میں چھوٹا ڈیم بنائیں گی ،خیبر پختو نخواہ میں لوڈشیڈنگ کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ خیبر پختو نخواہ سے پورے پاکستا ن کو بجلی بھیج سکتے ہیں ،آئندہ چند دنوں میں تمام صوبوں میں فرق نظر آجائے گا ، تقریب میں سینٹرل ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن انجنیئر افتخار چوہدری، ڈاکٹر احمد زبیر، ڈاکٹر عمران ، عبداللہ رحمان، احمد بشیر، میجر عاصم، زاہد محمودعوان، عدنان فاروقی، فرخ رشید نے شرکت کی اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، ممبر خیبر پختون خواہ ارباز داور و اعجاز چوہدری صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے ٹیلی فونگ خطاب کیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے نامور صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے نامور صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انکی صحت کے لیے دعاگو ہے ،اسکے ساتھ ہی حامد میر پر بزدلانہ حملے کی آڑ میں افواج پاکستان بالخصوص آئی ایس آئی اور اسکے سربراہ کے خلاف انتہائی بہیمانہ پروپیگنڈہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دنیا کے کسی بھی ملک میں کوئی بھی میڈیا اپنی ہی فوج کے خلاف اس طرح کا زہریلا پروپیگنڈہ نہیں کرتا ،ہماری فوج اور اداروں میں لاکھ غلطیاں ہونگی اور ہم نے ہمیشہ ان غلطیوں کی نشاندھی کی ہے مگر چاروں طرف سے دشمنوں میں گھری ریاست کا ادارہ جو چومکھی لڑائی میں مصروف ہے اس کو اس طرح نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حامد میر پر حملہ کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ساتھ ساتھ آئی ایس آئی کے سربراہ کی تصاویر کے ساتھ پروپیگنڈہ کے خلاف پیمرا بھی کاروائی کرے اور ” ہائی ٹریڑن ایکٹ “” کے تحت ملوث لوگوں کے خلاف سخت اور فوری کاروائی کی جائے ،،تاکہ آئندہ کسی کو ریاست کے خلاف سازش کا حصہ بننے کی جرا ت نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاگرد کی استاد کے ساتھ لازوال محبت ۔دولہا کا استاد
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شاگرد کی استاد کے ساتھ لازوال محبت ۔دولہا کا استاد کے بغیر بارات کیساتھ جانے سے انکار،ٹیچر کو D.E.O سیکنڈری کے سکول میں وزٹ کی وجہ سے چھٹی نہ ملی،والدین اور قریبی رشتہ دار پریشان ۔دولہا بارات سمیت سکول پہنچ گیا۔اپنے استادکو ساتھ لے کر بارات روانہ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے رہائشی چوہدری محمد حسنین کی شادی نواحی گائوںبہاری پور میں ہوئی۔بارات والے دن سابقہ سکول دور کے ٹیچر محمد افضل شاہین کو گورنمنٹ ہائی سکول چونیاںمیںڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری کے سکول میں وزٹ کی وجہ سے چھٹی نہ ملی۔ دولہا چوہدری محمد حسنین نے والدین کے سامنے شرط رکھی کہ جب تک اس کا استاد نہیں آئے گا وہ بارات کیساتھ روانہ نہیں ہو گا۔استاد کے نہ آنے اور کافی انتظار کے بعد دولہا بارات سمیت اپنے میٹر ک دور کے سکول ٹیچر کو لینے اس کے سکول پہنچا اور سکول ٹائم ختم ہونے کے بعد اپنے استاد کو ساتھ لے کر دولہن کے گھر روانہ ہوا۔اس طرح اس نے اپنے میٹرک کرنے کے نو سال بعد بھی اپنے سکول ٹیچر کیساتھ اپنی خصوصی محبت کا اظہار کر کے ثابت کر دیا کہ آج بھی محنتی اور فرض شناس اساتذہ کی عزت اور احترام کرنے والے طالبعلم موجود ہیں۔