للیانی کی خبریں ایم عمران سلفی سے 01/01/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف نئے سال میں بھی قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر یگی۔ پاکستان میں کر پٹ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے عوام بہت سے مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔ حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر پانچ فیصد جی ایس ٹی لگانے کا ظالمانہ فیصلہ غریب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے، عوام کو اس حکومت کے سیاہ دورِاقتدار میں کوئی ریلیف نہیں ملا۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں پانچ فیصد اضافہ واپس لے۔جزل سیلز ٹیکس کے نفاذ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، 90 روز میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویدار اب کہاں چلے گئے ہیں، مسائل اور بحران جوں کے توں ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان واحد سیاستدان ہیں جو ذاتیات کی بجائے پاکستانیت اور عوام کی بات کرنیوالے ہیں اور اسی وجہ سے وہ عوام کے دلوں میںگھر کر چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی

(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ،30لیٹر شراب و شراب کشید کرنے والے اوزار بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے خفیہ اطلاع پر محلہ عیسائیاں والا میں چھاپہ مار کر شراب کشید کرنے میں مصروف اسلم مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب اور شراب کشید کرنے والا سامان قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی کی والدہ و بھائی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے مبارکباد، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی و لکھنیکے کے رہائشی ڈاکٹر طارق محمود معصومی کی والدہ اور بھائی ڈاکٹر علی احمد ونگڑھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے گزشتہ روز سعودی عرب روانہ ہو گئے، اس سے قبل مقامی صحافی ڈاکٹر طارق محمود معصومی اور ان کی اہلیہ بھی عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر طارق محمود معصومی کو اہلیہ سمیت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور والدہ و بھائی کو عمرہ کیلئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

Umrah in Saudi Arabia

Umrah in Saudi Arabia