للیانی کی خبریں 11/1/2014
Posted on January 12, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)نا معلوم مخالفین کی اندھند فائرنگ رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد قتل، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ایس پی قصور، ڈی پی او قصور، ڈی ایس پی و پولیس کی بھاری نفری تحریک انصاف کے رہنمائوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، مشتعل مظاہرین کی طرف سے روڈ بلاک پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی۔ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ دہاڑے مار کر روتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی175مسعود احمد بھٹی اپنے ساتھی رانا ضیاء ایڈووکیٹ اور گن مینوں بابر، خالد اور یعقوب کے ہمراہ قصور سے لاہور کی طرف جا رہے تھے۔
للیانی ٹول پلازہ کے قریب نا معلوم مخالفین نے اندھندہ فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسعود احمد بھٹی اور اس کے تینوں گن مین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ رانا ضیا ایڈووکیٹ ہسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ واقع کیااطلاع سنتے ہیں علاقہ کے بھر سے کے عزیز واقارب و ووٹرز کی بڑی تعداد کے علاقہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر نادیم ہارون خاں، رہنما این اے138حسن علی خاں، ڈی پی او قصور قمر جواد، ایس پی اینویسٹی گیشن، ڈی ایس پی قصور وپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واقع کے خلاف اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے روڈ بلاک کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ڈی پی او قصور نے ملزمان کی گرفتاری کے ٹیمیں تشکیل دے کر روانہ کر دی،اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن قصور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔