للیانی کی خبریں 6/7/2014

 LALYANI

LALYANI

اورسیز پاکستانی پاکستان اور پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی اْورسیز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اورسیز پاکستانی پاکستان اور پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی اْورسیز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی صحافیوں سے گفتگو،پی ٹی آئی ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے عہدے داران نے عمرہ کی سعادت صاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ملاقات کے دوران پاکستان اورسعودی عرب میں پارٹی امور پر گفتگو کی گئی تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان کے ساتھ تحریک انصاف سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل ، ویسٹرن ریجن جدہ کے صدر عبداللہ رحمان ، سیکرٹری جنرل ویسٹرن ریجن جدہ فرخ رشید ، انفر میشن سیکرٹری ویسٹرن ریجن جدہ عمیر عابد، مکہ انصافین ملک سرفراز اور فارس چوہدی ، تحریک انصاف مدینہ انصافین کے صدر احسان دورانی اور سیکرٹری جنرل عادی خان کی ملاقات ہوئی جس پر ایم پی اے خرم شیر زمان کو تحریک انصاف انصافین کی سعودی عرب میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا گیا جس کو سہراتے ہوئے ایم پی اے خْرم شیر زمان نے کہا کے اْورسیز پاکستانی پاکستان اور پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی اْورسیز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہریوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کا محفوظ ہوناضروری ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) شہریوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کا محفوظ ہوناضروری ہے۔تحفظ پاکستان بل پرتنقیدبرائے تنقیدکاکوئی اہمیت نہیں رکھتی ،عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نے سوچ بچار کے بعدقانون بنایا ہے ۔بیرونی قوتوں کے وظیفہ خور غیر نمائندہ عناصر نمک حلال کرنے کیلئے تحفظ پاکستان بل کیخلاف زہرافشانی کررہے ہیں۔دہشت گرد اور شرپسند کی نرمی کے مستحق نہیں ،انہیں صرف گولی کی زبان سمجھ آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آبادچوہدری اصغر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونامی والے سوامی اور کنٹینر انقلاب والے بابا اپنے دل سے جمہوریت کویرغمال بنانے کاخیال نکال دیں۔ مسلم لیگ (ن) کوحکومت خیرات میں نہیں ملی ،عوام نے مینڈیٹ دیا ہے کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرے ، طاہرالقادری اورعمران خان کی سیاست فسادات اورتنازعات کامجموعہ ہے،وہ اقتدارتک رسائی کیلئے اپنے کارکنوں کوسیڑھی کے طورپراستعمال کررہے ہیں مگراس طرح اقتدار نہیں ملتا ۔اب اقتدار کے ایوانوں کی طرف کوئی چورراستہ نہیں جاتا ،قابلیت اوراہلیت کے بغیر عوام کی طرف سے قبولیت کی سند نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اورطاہرالقادری اپنی آرزوئوں کی تکمیل کیلئے آئندہ انتخابات کاانتظاررکریں،