کینیڈین بازیگری کا آئین وقانون اور جمہوریت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کینیڈین بازیگری کا آئین وقانون اور جمہوریت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ طاہر القادری کا انقلاب چودھریوں کی کشتی میں سوار ہے اور اس کے ملاح شیخ رشید ہیں، اس کشتی کے نصیب میں ڈوبنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ طاہر القادری اور ان کے حواری ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ طاہر القادری کی حرکتیں غیر اخلاقی اور اقدامات غیر آئینی ہیں۔ طاہر القادری کو پاکستان اور اس کے غریب عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں وہ صرف اپنی ذات تک ہی محدود ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھوکھلے نعروں اور نام نہاد انقلاب سے منتخب جمہوری حکومت کو نہیں گرایا جاسکتا کیونکہ موجودہ حکومت بھاری مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت اقتصادی انقلاب کی راہ پر گامزن ہے’ کسی کو بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنے دیا جائے گا۔ پاکستان کے دشمنوں کو اس کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ با اثر افراد نے محنت کش کے گھر کے گندے پانی کی نکاسی کا راستہ بند کر دیا مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)با اثر افراد نے محنت کش کے گھر کے گندے پانی کی نکاسی کا راستہ بند کر دیا،ڈی سی او قصور و ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق عبدالمجید، رشید احمد، حاجی بشیر احمد، یٰسین ودیگر اہل محلہ نے ڈی سی او قصور و ڈی پی او قصور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ محمد ادریس ،مقصود احمد، مظفر وغیرہ کے گھروں کے سامنے نالی سے ہمارے گھروں کے گندے پانی کی نکاسی ہو رہی تھی جسے با اثر پولیس ملازمین جو کہ لاہور میں تعینات ہیں نے غنڈا گردی کرتے ہوئے بند کردیا ہے،جس کی وجہ سے اہل محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے،گندے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں پنچائت نے بھی فیصلہ سنایا تھا لیکن با اثر افراد نے پنچائت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا، انہوں نے ڈی سی او قصور و ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے گندے پانی کی نکاسی کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے،