للیانی کی خبریں 23/3/2014
Posted on March 24, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 101لیٹر دیسی شراب جبکہ 8لیٹر انڈین ولایتی شراب بر آمد
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 101لیٹر دیسی شراب جبکہ 8لیٹر انڈین ولایتی شراب بر آمد، تین افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے سرہالی روڈ پر شراب فروخت کرنے والے شوکت گلزار مسیح سے 48لیٹر ، گرجاگھر کے قریب شراب فروخت کرنے والے شوکت مسیح سے53لیٹر جبکہ قبرستان بابا مٹھوہ شاہ میں شراب فروخت کرنے والے منشیات فروش سے 8لیٹر انڈین ولایتی شراب بر آمد کرکے تینوں افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، چوک شاہ نواز کے قریب پتنگیں فروخت کرنے والے رانا لطیف کو بھی گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 500پتنگیں بر آمدکر لی گئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنا کاروبار کرنے والے معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اپنا کاروبار کرنے والے معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا ایسے افراد کو ٹی وی چینلز پر دیکھا جو معذوری کے باوجود بھیک مانگنے کی بجائے اپنا کاروبار کرکے زندگی بسر کرتے ہیں۔ میں نے مختلف مقامات سے معذور افراد پرمشتمل حقیقت پر مبنی وڈیو فلم بنائی ہے ٹی وی چینلز کے نمائندگان سے اپیل کرتا ہوں کہ اسے اپنے ٹی وی پر دیکھائیں تا کہ ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور بھیک مانگنے والے معذور افراد بھی اپنا کاروبار کرکے دو وقت کی روٹی کما سکیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں معذور افراد کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں میں چاہتا ہوں کہ ایسے معذور افراد جن کو مصنوعی ہاتھ پائوں لگائے جا سکتے ہیں مخیر حضرات ان کو ہاتھ اور بازوں لگوا دیں تاکہ وہ بھی روز مرہ ضروریات زندگی ایک مکمل انسان کی طرح بسر کر سکیں۔