للیانی کی خبریں 02/02/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سابقہ صدر زرداری، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو اور کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں، جس کی وجہ سے ورکر متنفر ہو چکا ہے، بلاول بھٹو ہماری امیدوں کا مرکز ہیں وہ پیپلزپارٹی کو اسی مقام پر لائیں گے جہاں پر ان کئے نانا اور والدہ نے پہنچایا تھا، کروڑوں پاکستانی بھٹو خاندان کے ساتھ ہیں، ہمارا زرداری سے کوئی واسطہ نہیں ہے کیونکہ ہمارا چیئرمین بلاول بھٹو ہے، اور ہم ان کے ساتھ ہیں، 1968میں بطور ورکر پارٹی میں شمولیت اختیار کی،اپنی بیوی کا زیور فروخت کرکے عوام اور پارٹی کی خدمت کی، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران ہارنے کے بعد عوام سے تعلق ختم کر کے گھر واپس چلے جاتے تھے، ہماری مجبوری یہ ہے کہ ہم بھٹو کے جیالے اور پیپلزپارٹی کے سپاہی ہیں ہمیں ہر حال میں عوام کے دکھ درد میں شامل ہونا پڑتا ہے،زرداری صاحب نے پانچ سال حکومت کی، لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے و پرانے ورکر سید مختار شاہ نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میاں بردران نے الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنا سکے، الیکشن میں انہوںنے وعدے کئے تھے کہ تین ماہ میں بجلی آ جائے گی، دو سال ہو چکے ہیں بجلی کہیں نظر نہیں آتی، سوئی گیس نایاب ہو چکی ہے، پٹرول بحران بھی عوام کے سامنے ہیں، جو پٹرول عوام کو دیا گیا ہے وہ بجلی پیدا کرنے کیلئے سٹاک کیا گیا تھا بہت جلد ایک بہت بڑا بحران آنے والا ہے ہمیں 18.18گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنے پڑے گا، چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سال پورے کرے لیکن ان کی نا اہلی اور ان کے نا اہل وزیر خواجہ سعید رفیق، خواجہ آصف، اسحاق ڈار نے حکومت کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ حکومت مشکل سے ہی ڈھائی تین سال مکمل کر سکے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو تین افراد سے ہزارو روپے ، نقدی ، موبائل فون ودیگر قیمتی سامان چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق بدر پور روہی نالے کے قریب پراپرٹی ڈیلر ثاقب اشفاق ، ذیشان عزیز، ندیم حسن زمین دیکھ رہے تھے کہ تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اشفاق سے 8ہزار روپے نقدی و موبائل فون،ذیشان عزیز سے 7ہزار روپے و موبائل فون، ڈرائیونگ لائسنس اور ندیم حسن سے 32سو روپے نقدی وموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد نے پتنگ بازی کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پتنگ سازی کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر دئیے ہیں، امیر کالونی سے افضال ، محلہ باغیچی سے نصیر احمد اور شوکت، محلہ بابا مٹھو شاہ سے عظیم، محلہ عیسائیاں والا سے انمول مسیح اور بھلو سے رمضان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 1985 سے مسلم لیگ کے ساتھ بطور ورکرکام کر رہا ہوں،جب میاں نواز شریف پہلے بار ایم پی اے کے الیکشن میں حصہ لیا تھا، 1992کو جب میاں نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تھی، کوٹ لکھپت جیل میںمجھے تین ماہ نظر بند رکھا گیا،، مجھ پر سیاسی بنیادوں پر دہشت گردی ، وائر لیس چوری ودیگرجرائم کے مقدمات درج ہوئے جو بعد میں خارج ہوئے،مشکلات کے باوجود میاں برادران کا ساتھ نہیں چھوڑا،ان خیالات کااظہار رہنما مسلم لیگ ن ،کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن سپورٹس ونگ، چیئرمین مسلم لیگ ورکرز ایسوسی ایشن، صدر نیو پرنس جمخانہ کرکٹ کلب ،چیئرمین کرکٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان ملک منظور مانی(کرکٹر) نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوںنے مزید کہا کہ میری زندگی مسلم لیگ ن اورکرکٹرز کیلئے وقف ہے، ورکروں کے ساتھ بہت زیادہ زیادتیاں ہوتی ہے، پارٹی کی خاطر قربانیاں پیش کرنے والے کارکنان کو ہمیشہ نظر اندازکیا جاتا ہے،موجودہ حالات میں نئے ورکر جو پیسہ والے ہیں جی حضوری کرتے ہیں وہ آگے ہیں جبکہ قربانیاں دینے والے کارکنان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے،پہلے کارکنان کی خدمات کو دیکھا جاتا ہے موجودہ دور میں سیاست پیسہ والوں کا کھیل ہے، غریب کارکنان تو امیروں کے نعرے لگا کر ہی خوش ہو جاتے ہیں، ملک منظور مانی(کرکٹر) نے مزید کہا کہ سپورٹس میں پسے ہوئے افراد کو منزل مقصود تک پہنچانا میرا مشن ہے، ناقص کرکٹ پر میرے انوکھے احتجاج ریکارڈ ہو چکے ہیں ،میں گدھوں کا جلوس نکال کر انہیں شرم دلاتا ہوں،30.35لڑکے انگلینڈ میںکھیل رہے ہیں جنہوں نے میرے کلب سے ٹریننگ حاصل کی، انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران اور سیاسی جماعتوں کا پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں،انشا اللہ بہت جلد دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور ملک ترقی کرے گا، میاں برادران کامیابی سے حکومت چلا رہے ہیں اوروہ پانچ سال مکمل کریں گے۔

اور پانچ سال میں دہشت گردی، بیروز گاری، لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ،اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، تمام مسائل کی جڑھ بے روز گاری ہے بیروز گاری کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے، مفاد پرست عناصر میاں برادران کوسب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں جو کے سراسر زیادتی ہے، میاں برادران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے کی بجائے عوام کے مسائل سے آگا ہ کرنا چاہئے تاکہ مسائل حل کئے جا سکیں، میں حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن چند مفاد پرست عناصر میرے راستے کی دیوار بنے ہوئے ہیں، اگر میاں برادران مخلص کارکنان اہمیت دیں گے تو کامیابی ان کے قدم چومیں گی، عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے ارگر گرد نظر رکھیں، اپنی آنیںوالی نسلیں محفوظ کرنے کیلئے ہر پاکستان کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News