ایل این جی کیس: نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا

 Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور مبین صولت نیب دفتر پیش ہوئے جہاں نیب تفتیشی ٹیم نے ان کا حتمی بیان قلمبند کیا۔

نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے۔ عابد سعید اور مبین صولت نے تمام شواہد نیب کے حوالے کر دیے ہیں۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔