کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری توانائی بحران کا واحد حل ایل این جی کی درآمد ہے۔
جو لوگ ایل این جی کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ حل بھی تجویز کریں۔ یہ تاثر غلط ہے کہ ایل این جی کے ہونے والے سودوں میں ملک کو کوئی خسارہ ہو گا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فرنسس آئل کے مقابلے ایل این جی سستی پڑنے سے درآمدی بل میں دو ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔