کراچی (جیوڈیسک) ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران ایل این جی کی درآمدات 112 فیصد اضافے سے 44 ارب روپے رہی۔
جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 21 ارب روپے کی ایل این جی درآمد کی گئی تھی جبکہ جولائی سے نومبر کے دوران ایل پی جی درآمد 40 فیصد کا اضافے سے 9 ارب روپے رہی۔
گذشتہ سال اس عرصے کے دوران 6 ارب 40 کروڑ روپے کی ایل پی جی درآمد کی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق ملک میں جس تیزی سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے نئے منصوبے لگائے جا رہے ہیں اس سے مستقبل میں ایل این جی کی درآمدات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔