ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر؛ گیس صارفین پر101ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

LNG

LNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر کے لیے وفاقی حکومت نے گیس صارفین پر 101ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اوگرا نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر 43ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق سوئی ناردرن نئے مالی سال یکم جولائی سے صارفین سے وصولی شروع کرے گی جس سے گیس مہنگی ہو جائیگی۔

سوئی سدرن ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر پر 58ارب روپے خرچ کرے گی، حکومت سوئی سدرن کی درخواست کا جائزہ لے چکی ہے، حکام کے مطابق آئندہ مالی سال سے گیس مہنگی ہونے سے صارفین پر بوجھ پڑے گا، اوگرا نے 101ارب روپے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج سے خرچ کرنے کی سفارش کی تھی۔