کراچی (جیوڈیسک) ایل این جی کی مدد سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ، حکومت نے نجی شعبے سے پیشکش وصول کرنا شروع کر دی۔
حکومت نے سندھ اور پنجاب میں 150 سے 225 میگا واٹ کے پانچ پاور پلانٹس کی تعمیر کے لئے نجی کمپنیوں سے پیشکش وصول کرنا شروع کر دی ہے۔
پاور پلانٹس فیصل آباد، ملتان، سکھر، شیخ پورہ اور نواب شاہ میں لگائے جائیں گے۔ پانچوں پاور پلانٹس فروری 2018 میں مکمل کر لئے جائیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ملک میں ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر تیزی سے کام شروع ہو جائے گا جس سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔