اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کے بغیر توانائی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں،وہ جیو نیوز سے گفتگو کر رہے تھے۔
شاہد قان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ٹارگٹ دو ارب کیوبک فٹ ایل این جی برآمد کرنا ہے۔ واضح رہے کہ 15سالہ پاک قطر معاہدے کے بعد ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیاہے، چوڑائی کے لحاظ سے یہ پاکستان آنے والا سب سے بڑا جہاز ہے جو ڈیڑھ لاکھ مکعب میٹر گیس وطن لایا ہے۔