کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے بعد حکومت ایل این جی کا دوسرا ٹرمینل گوادر پر بنانے کا ارادہ کر رہی ہے۔ منصوبے کے لیے چین سے مالی معاونت حاصل کی جائے گی۔
وزارت پٹرولیم زرائع کے مطابق گوادر پر تعمیر ہونے والے اس ایل این جی ٹرمینل کی گنجائش 650 میلین مکعب فٹ یومیہ ہو گی جس پر تقریبا 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔اس کے علاوہ حکومت چین کی معاونت سے گوادر سے نواب شاہ تک پائپ لائین بچھانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران سے گیس کی درآمد کا منصوبے پر پیش رفت ہونے کی صورت میں یہ پراجیکٹ ایران پاکستان گیس پائپ لائین سے جوڑ دی جائے گا۔