لوڈشیڈنگ سے زرعی، صنعتی شعبہ متاثر ہوا ہے :پیپلز پارٹی

Mian Manzoor Ahmad Wattoo

Mian Manzoor Ahmad Wattoo

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی زیادتی سے زرعی اور صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حکومت زرعی اور صنعتی شعبے کو ہر 3 گھنٹے کے بعد تین گھنٹے کی بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی گھٹیا اور بازاری زبان کی مذمت کرتے ہیں۔

لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خرم فاروق نے کہا کہ شیخ رشید کو سیاست کرنے کا ڈھنگ نہیں آیا، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد صدیقی نے کہا کہ فی لیٹر پٹرول پر 34 روپے وصول کرنا عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے، سینئر نائب صدر زاہد ذولفقار اور نائب صدر فضل الرحمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے والے بلاول بھٹو کے کراچی والے جلسے سے خوف کا شکار ہیں، پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ غریب عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں جبکہ حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے دعووں اور تسلیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔