اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پہنچنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہیہ عوام کا سمندر ہے جو فیصلہ کرنےآیا ہے
جب تک نواز شریف استعفا نہیں دیں گے ہم واپس نہیں جائیں گے۔ حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری سے نجات دلانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ شیخ رشید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو عوام کی محبت عمران خان کے دل میں ہے، کسی اور کے دل میں نہیں۔ واضح رہے کہ اس دوران موسلادھار بارش بھی ہورہی تھی۔