برلن (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا دہشتگردی کو ختم کرنا، پاکستان میں ڈکٹیٹر شپ قصہ پارینہ بن چکی۔
برلن میں جرمن تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند مغرب کی افغان پالیسی کی پیداوار ہیں۔ دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ تعلیم کا فروغ انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
دہشتگردی کی طرح لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا بھی ضروری ہے جس کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب عدالتیں آزاد ہیں جبکہ میڈیا بھی موثر کردار ادا کر رہا ہے۔