لاہور (جیوڈیسک) لاہور 28 مئی کو پاکستان ایٹمی قوت بنا لیکن اب اس ایٹمی قوت کو بجلی تک سے بھی محروم کر دیا گیا ہے ، بجلی کے بغیر ملک کی معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا۔ یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج لوگ بیس بیس گھنٹے بجلی سے محروم ہیں۔
بجلی نہ ہونے سے سارا نظام مفلوج ہو گیا ، ہمیں ورثے میں مسائل کے پہاڑ مل رہے ہیں۔ ملکی مسائل کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ عوام ہمارے جذبے کو سمجھے ، توانائی بحران ختم کرنے کی تاریخ نہیں دے سکتا اسے حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔