لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں، توانائی سیکٹر میں انقلابی اصلاحات لائی جا رہی ہیں ،وزیراعلی شہباز شریف سے ترکی کی انرجی سیکٹر سے وابستہ کمپنی کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دو ماہ کے دوران توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں اسٹریٹ لائٹس سولر پرمنتقل کی جائیں گی ،نئے کمرشل پلازوں میں بھی سولر لائٹس کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے،اس موقع پر ترک گروپ آف کمپنیز نے پنجاب حکومت کو اسٹریٹ لائٹس سولر پر منتقل کرنے کے لیے تعاون کی پیش کش کی، ترک وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف کاروبار کے لیے نہیں بلکہ بھائیوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے آئے ہیں۔