گوانگ ژو(جیوڈیسک) گوانگ ژو وزیراعظم نواز شریف چین کے صوبے شنگھائی سے گوانگ ژو پہنچ گئے، کہتے ہیں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی اولین ترجیحات ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف پاکستان میں توانائی بحران کے پیش نظر توانائی کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ چینی کمپنیوں کی تجویز پر نواز شریف گوانگ ژو پاور گرڈ سٹیشن بھی گئے۔وزیراعظم کے ہمراہ ان کا وفد بھی شامل ہے،وفد کو گرڈ سٹیشن میں توانائی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ چینی پاورکمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ توانائی کے حوالے سے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں،اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔
پاکستان اور چین آزمودہ دوست ہیں جو مشکل میں ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔وزیراعظم نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری ہیں،زینگ سے ملاقات کی۔انہوں نے نواز شریف کو چین کے کامیاب دورے کی مبارک باد دی،وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران گوانگ زو کے گورنر سے ملاقات بھی کریں گے۔