اسلام آبا (جیوڈیسک) دوفاقی وزیر پانی اور بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ 13 یا 14 سال کا ملبہ ہے، فورا ختم نہیں ہوسکتا، لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں ہفتے یا مہینے نہیں بلکہ سالوں لگیں گے، ذرائع سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پانچ سال ملے تھے۔
مگرانھوں نے ضائع کردئے۔ ہماری پہلی ترجیح لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنا ہے،ابھی وزیرپانی وبجلی کا چارج نہیں سنبھالا، 4 دن میں صورت حال کا جائزہ لوں گا،ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ ہو گی، کسی کے ساتھ تفریق نہیں کی جائیگی، رمضان میں لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی۔
وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے یقین دہانی کرائی کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نیک نیتی سے حل کرنے کی کوشش کرینگے، غیراعلانی لوڈشیڈنگ کی تو عوام کو اس سے آگاہ کرینگے۔ وفاقی وزیرنے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی کوئی ڈیڈلائن دینے سے انکار کیا۔