لوڈشیڈنگ میں امتحانات کی تیاری نا ممکن ہے، امتحانی نتائج اچھے نہ آئے تو حکومت ذمہ دار ہو گی:مستقیم معین
Posted on May 9, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز, لاہور
لاہور: ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہا کہ انٹر پارٹ ٹو کے امتحانات جاری ہیں اور اس اذیت ناک لوڈشیڈنگ میں امتحانا ت کی تیاری ناممکن ہو چکی ہے، ہر گھنٹہ کے بعد ایک گھنٹہ کیلئے بجلی بند ہو جاتی ہے اور پورے لاہور میں لوڈشیڈنگ کا مساوی شیڈول بھی نہیں ہے ۔لاہور اور اس سے ملحقہ بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی بہت کم آرہی ہے اور سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
اس اذیت ناک لوڈشیڈنگ میں طلبہ کیلئے ممکن نہیں کہ وہ اپنے امتحانا ت کی صحیح تیاری کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بیان بازی کی بجائی تعلیم پر توجہ دے ،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے فوری اور مو ئثراقدامات اٹھائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ کا مساوی شیڈول نہیں دیا جاتاتو طلبہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے ۔ طلبہ اس ظلم سے تنگ آچکے ہیں، تیاری صحیح سے نہیں ہوسکی اور اگر امتحانی نتائج صحیح نہیں آتے ہیں تو اس کی ذمہ دار بھی حکومت ہو گی۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.