لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر امتیازی سلوک برداشت نہیں: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

لاہور (جیوڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے میں سندھ کے عوام سے امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سندھ کے کئی چھوٹے چھوٹے قصبوں میں سٹریٹ لائیٹس کے بھاری بل بھجوائے گئے ہیں۔ سندھ کے لوگوں کو پیپلز پارٹی کے شہدا کو ووٹ دینے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔