پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے زیر صدارت لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر مشاورتی اجلاس جاری ہے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے زیر صدارت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس میں اتحادی جماعتیں جماعت اسلامی ،قومی وطن پارٹی اور عوامی جمہوری اتحاد شامل ہیں۔
اجلاس میں وفاق سے بجلی کا صحیح حصے کے مطالبے کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کیا جائے یا نہ کیا جائے پر مشاورت جاری ہے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک کی طرف سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ خلاف منگل کے روز واپڈا ہاس کے گھیراو کا اعلان کیا گیا تھا جسے بعد میں موخر کردیا گیا تھا۔