کراچی (جیوڈیسک) لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتوں کا پہیہ سست پڑ جانے سے ملکی ایکسپورٹس بھی متاثر ہورہی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2014 میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 11 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے 3 کروڑ ڈالر کم ہے۔
صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ یورپ کی جانب سے ملکی ٹیکسٹائل مصنوعات کے لیے مراعاتی پیکج ملنے کے باوجود توانائی بحران کے باعث ایکسپورٹس میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نہ صرف بجلی بلکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتوں کو تالا لگ رہا ہے جس سے بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے۔