اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا فیصلہ اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ ٹیرف ریشنلائزیشن اور سبسڈی میں بتدریج کمی کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور ڈیڑھ سو ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے۔
کہ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق عارضی طور پر روکنے کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حکومت ممکنہ عوامی رد عمل کے باعث اکتوبر تک بجلی کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے پر غور کر رہی ہے۔