لاہور (جیوڈیسک) توانائی بحران اور قائد اعظم سولر پارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم سولر پارک کے مکمل ہونے پر 1000 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی جس سے لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک کمی ہو گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سولر پارک منصوبہ اپریل 2016 تک مکمل کیا جائے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ توانائی کی کمی پوری کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ توانائی کےبحران پر قابو پائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید کیا کہ پاک چائنہ اکنامک کاریڈور سے پاکستان ترقی کے نئی منازل طے کرے گا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف، سیکریٹری انرجی سمیت سولر پارک میں معاون چینی کمپنی کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔