لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ٹیکسٹائل انڈسٹری بندہو جائے گی

Textile

Textile

آل پاکستان (جیوڈیسک) ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین احسن بشیر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہو جائے گی۔ توانائی کے بحران کے باعث غیر ملکی آرڈرز پورے کرنے مشکل ہوگئے ہیں۔ احسن بشیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت بجلی کی پیداوار میں بہتری آنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے چیئرمین اپٹما نے خبردار کیا کہ اگر ٹیکسٹائل سے منسلک صنعتیں بند ہوگئیں تو لاکھوں لوگوں کا روزگار بند ہوجائے گا۔

احسن بشیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ توانائی بحران ختم کرے گی۔ احسن بشیر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستان ایک بے اعتبار ملک بن کر رہ گیا ہے کہا جاتا ہے۔

کہ پاکستا ن کو آرڈرز دئیے گئے تو وہ وقت پر مال فراہم نہیں کرے گا۔ اپٹما کے گروپ لیڈر اعجاز گوہر نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب کی صنعت سے سوتیلی ماں کا ساسلوک کیا جارہا ہے، پنجاب میں ایک سال میں 180 دن کارخانے بند رکھے گئے۔