تحریر : پیر توقیر رمضان چند دنوں سے گرمی کی آمد کے ساتھ ملک بھر میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا سیلاب امڈ آیا ہے، شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے طوفان سے عوام بلبلا اٹھے ہیں، واپڈا کی بد ترین لوڈشیڈنگ کے پاکستان کی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، پاکستان پر موجود ہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی طرف لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن حکومتی دعوئوں کے برعکس ملک میں چند دنوں سے لوڈشیڈنگ کا بحران آیا جس نے پاکستان کی عوام کا جینا دو بھر بنا دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے کافی کام کیا گیا کئی مقامات پر پاور پلانٹ بھی بنائے گئے جس سے لوڈشیڈنگ پر کافی قابو پا لیا گیا لیکن کچھ دنوں سے لوڈشیڈنگ کی روح واپس لوٹ آئی ہے جس نے ملک کی عوام کو پریشانی اور ازیت میں دھکیل دیا ہے ، پاکستان کی عوام کی غیر اعلانیہ اور بد ترین لوڈشیڈنگ باعث راتیں جاگ کر گزانا مجبوری بن چکی ہے ، چند دنوں سے لوڈشیڈنگ اس قد ر بڑھ گئی تھی کہ سڑکوں پر آنا عوام کی مجبوری بن چکی ہے جس کے باعث عوام نے لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ایک ،دو مقامات پر تو لوڈشیڈنگ کیخلاف کیے گئے احتجاج میں وزیر پانی و بجلی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔
ساہیوال ڈویژن کے ضلع پاک پتن میں کیے گئے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج میں تاجروں وزیر پانی و بجلی کے پتلے کو گدھے کی سواری کروانے کے بعد نذ ر آتش کردیا ، لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ساہیوال ڈویژن کا ذکر کیا جائے تو ساہیوال میں کوئلہ پاور پلانٹ لگا یا گیا تھا جس سے بتایا جاتا تھا کہ لوڈشیڈنگ اس ڈویژن میں بالکل ختم ہوگی لیکن اس پلانٹ کیلئے آنیوالا کوئلہ ہی راستے میں سے چوری ہوگیا اور اس واقعہ کی چھان بین بھی اچھی طرح نہیں کی گئی ، ملک اس وقت شدید لوڈشیڈنگ کے بحرا ن میں آن کھڑا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف نے ملک میں جاری بد ترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس بھی لیا اوروزیر پانی و بجلی پر برحم بھی ہوئے تھے جس سے لوڈشیڈنگ میںکافی کمی رونما ہوئی لیکن حکومت لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ یقینی نہ بناسکی ، اگر لوڈشیڈنگ کا یہی حال رہا تو ابھی تو گرمی کی آمد ہے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس جائیں گے جس سے جہاں نمازیوں کو شدید ازیت کا سامنا ہو گا وہیں طلباء بھی وقت پرسکول کی تیار ی کرنے میں پریشانی محسوس کریں گے،موجود ہ لوڈشیڈنگ میں موجو دمسئلہ کو چیک کرکے ختم کیا جائے۔پاکستان کے شہریوںنے لوڈشیڈنگ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا یا ہے اور حکومت پاکستان سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔