کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود کی چیئر پرسن شمیم اختر اور صوبیہ علی اور سدرہ قریشی نے شہر کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بجلی اور گیس کے بڑھتے ہوئے لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ اور گرنر سندھ سے اپیل کی ہے کہ عوامی مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عوام کو مسائل کے عذاب سے چھٹکارہ دلا ئیں
رہنمائوں نے کہاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل شدید عوامی احتجاج کا سبب بن سکتے ہیں اگر عوامی مسائل کے حل کے لئے فوری توجہ نہ دیا گیا تو شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوجائیگا اور مسائل سے دو چار عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔
تنظیم فلاح و بہبود کی رہنمائوں نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کراچی کے مضافاتی علاقوں سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرکے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلا ئیں۔