لوڈشیڈنگ ضرور ہے لیکن بڑے پیمانے پر نہیں: خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نےکہاہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ضرور ہے لیکن بڑے پیمانے پر نہیں۔

وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم رکھنے کیلئے کیلئے زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کیلئے کوشا ں ہیں، انہوں نے بتایا کہ کہ جمعرات کو پونے 16 ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کی گئی۔

پاور سیکٹر کیلئے سبسڈی کی مد میں مقررہ فنڈز سے تجاوز نہیں کریں گے۔