کروڑ لعل عیسن: رات 8 سے 10 تحصیل کروڑ میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول ختم کیا جائے، جبکہ امتحانات کے دنوں میں اس دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ سے طلبہ و طالبات کی تعلیم پر منفی اثرات پڑے۔ تمام اعلیٰ عہدیداران عوام کے حال پر رحم کریں۔
ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن و ضلعی نائب صدر طارق پہاڑ ، ینگ ووٹر فورم کے رہنمائوں قاری حسین اولکھ صدر ینگ ووٹر فورم،ملک جاوید اقبال سامٹیہ سر پرست ینگ ووٹر فورم، ڈاکٹر عمران حیدر جعفری ،ڈاکٹر نوید اقبال سامٹیہ ، تحریک دستک کروڑ کے صدر آیت اللہ نیازی ودیگر نے اپنی مشترکہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایکسئین لیہ اور دیگر ذمہ دار اس تعلیمی مسئلہ کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اس مسئلہ کا حل نکالیں، طلبائو طالبات اور عوام اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیںانہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں رات کو اور دن میں لوڈشیڈنگ کے اوقار کار مقرر نہ ہانے کی وجہ سے خواتین ، بچے ، بوڑھے کرب کے عالم میں دن اور رات گزارتے ہیں۔ لہٰذا تعلیم اور وطن کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے اور طلبہ جو کہ قوم کا مستقبل ہیں ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ عوام کا بھی خیال رکھا جائے۔ ، انہوں نے مزید کہا کہ کسی ادارے کے مثبت اقدام اس کے وقار کو بڑھا دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں اپنے اعلانات کے مطابق سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے مسٔلہ کو حل کرے تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔