اسلام آباد (جیوڈیسک) خواجہ آصف نے دی لمبی تاریخ اور 2018 کے خواب توڑے۔ وزیر اعظم کے وعدے بھی ہوا میں اُڑا دئیے۔ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے فورا ً بعد ہی بجلی بحران کے خاتمے کی تاریخوں سے یکمشت ہی جان چھڑا دی۔
نیشنل واٹر پالیسی سیمینار میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا خطاب عوام پر بجلی بن کر گرا 6 ماہ کی طرح 2018 کے حکومتی وعدے کو بھی روندا اور کہا بجلی بحران 4 سے 5 سال میں حل کیا جا سکتا ہے۔
یہی نہیں خواجہ صاحب نے تو گھما پھرا کر بجلی اور پانی بحران کا ذمہ دار عوام کو ہی ٹھہرا دیا۔ کہتے ہیں بحران کی وجہ شہ خرچیاں ہیں۔
پانی بحران کو بھی خواجہ آصف نے بھارت کے کھاتے میں ڈال کر دامن جھاڑ دیا یعنی نہ رہے گا بانس نہ بجے کی بانسری۔