کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے رات گئے 33 بچیوں کو بازیاب کرایا گیا۔ تمام بچیوں کا تعلق باجوڑ سے ہے جنہیں دینی تعلیم کے لئے مدرسے میں بھیجا گیا تھا۔
مدرسے کی معلمہ حمیدہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر بچیوں کو ایوب نامی شخص کے گھر چھوڑا تھا۔
بازیاب ہونے والی بچیوں کو ایس ایس پی سینٹرل آفس منتقل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء روف صدیقی کا کہنا تھا کہ بچیوں کو والدین کے حوالے کرنے کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ اغواء یا جبر کا نہیں ہے اس لئے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ بچیوں کو صرف ان کے والدین کے حوالے ہی کیا جائے گا۔