قرض معاف کرانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ‘ ایم آر پی

Loan

Loan

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند ‘ حاجی امیرعلی خواجہ ‘میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ‘ ذکیہ بیگم ودیگر رہنماؤں نے بنکوں کے قرض معاف کرانے کی روایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرض معاف کرانے کا مطلب ملک وقوم کو نقصان پہنچانا ہے ۔

اسلئے سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لیکر نہ صرف قرض معاف کرانے کی روایت کا خاتمہ کرنا چاہئے بلکہ قرض معاف کرانیوالوں پر ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کے جرم میں آرٹیکل6کے تحت کاروائی کرتے ہوئے معاف کرائی گئی پائی پائی کی وصولی کے ساتھ قرض معاف کرانے والوں اور ان کے اہلخانہ کو ہمیشہ کیلئے سیاست اور قرض کیلئے نااہل قرار دینا چاہئے۔

جبکہ قرض معاف کرنے والوں کیخلاف بھی اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کے جرم میں تادیبی و قانونی کاروائی کرنی چاہئے۔ امیر پٹی نے کہا کہ ایم آر پی عوامی اعتماد سے اقتدار میں آکر قرض معافی کا خاتمہ کردے گی تاکہ پھر کبھی کوئی سیاستدان ‘ صنعتکار یا حکمران قرض معاف کراکر قومی خزانے اور ملک و قوم کو نقصان نہ پہنچاسکے۔