اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس 5 سال کے قرضوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔
6 ہزار 290 ارب روپے کے اندرونی اور 9 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے بیرونی قرضے شامل ہیں۔ وزرات خزانہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ یکم مارچ 2013 سے اب تک بیرونی سرکاری قرض میں 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ اگست 2016 تک بیرونی سرکاری قرض 57 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا۔
ایوان کو بتایا گیا کہ اندرونی قرضہ جات کی مدت 3 ماہ سے 20 سال ہے جبکہ بیرونی قرضے شیڈول کے مطابق 2060 تک واپس کر دیے جائیں گے۔