قرضوں کی واپسی کی وجہ سے سرمائے کی قلت کا سامنا

State Bank Pakistan

State Bank Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی مارکیٹ سسٹم کو سرمائے کی فراہمی بینکوں کو نفع کمانے کے لئے فراہم کئے جانے کو غلط قرار دے دیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کئے گئے اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے مرکزی بینک سے حاصل کئے گئے قرضوں کی واپسی کی وجہ سے منی مارکیٹ سسٹم کو سرمائے کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے۔

سرمائے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے سرمائے کی فراہمی بڑھا دی ہے۔ ایسا نہ کیا جائے تو معاشی سرگرمیوں اور نمو پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

سٹیٹ بینک کی حکمت عملی پرائس سٹیبلٹی کے عین مطابق ہے۔ اعلامیے میں سرمائے کی فراہمی بینکوں کو منافع کمانے کے لئے فراہم کئے جانے کی مارکیٹ ماہرین کی سوچ کو غلط قرار دیا گیا ہے۔